Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد فکر رکھنے والوں کی ملک میں جگہ نہیں، منیش تیواری

نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے کہا کہ حکومت کیخلاف سخت موقف رکھنے والی گوری لنکیش کے قتل سے اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ حکومت کیخلاف آواز اٹھانے والوں کیلئے یہ اچھی گھڑی نہیں۔منیش تیواری نے اپنے بلاگ میں کہا کہ ارباب اقتدار پر نکتہ چینی کرنے والوں کیلئے آئندہ 20ماہ غیر محفوظ ہیں۔ ملک میں خراب ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔ منیش تیواری نے کہا کہ سیاستدانوں ، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی زندگی پُرخطر ہوتی ہے لیکن گزشتہ 3برسوں کے اندر ملک میں ایسا ماحول برپا کیا گیا ہے کہ جو بھی اقتدار کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں انہیں تعصب اور بدتمیزی کا شکار ہونا پڑرہا ہے۔ اب صورتحال اس قدر بگڑتی جارہی کہ ایسا لگتا ہے کہ  حکومت کیخلاف زبان کھولنے والوں کو گوری لنکیش کی طرح سزا بھگتنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

شیئر: