Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستوران کے ریفریجریٹر میں چوہوں کا بسیرا

لندن .... ریستوران کے مالکان اپنے صارفین کو ہوٹل میں گندگی، چوہوں اور کاکروچ کے بارے میں لاعلم رکھتے ہیں کیونکہ اس سے انکا ہوٹل بدنام ہوسکتا ہے۔ ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق گندے کیفے ، فاسٹ فوڈ کے آﺅٹ لیٹس، بیکریاں اور ریستوران اپنے مسائل کو خفیہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صفائی ستھرائی کے بارے میں اپنے صارف کو بتانا خود انکے لئے نقصان کا باعث ہے لیکن اسکے نتیجے میں صارفین زہر خورانی کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔ ماحولیاتی صحت کی ٹیموں نے ان ریستورانوں کو صفر سے 5تک نمبر دیئے ہیں اور یہ نمبر وہاں صفائی ستھرائی، کھانا پکانے کے طریقوں اور فوڈ مینجمنٹ دیکھ کر دیئے گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک ریستوران میں انہوں نے دیکھا کہ چوہوں نے کچن کے ریفریجریٹر میں بسیرا کیا ہوا ہے۔ اس ریستوران پر 43 ہزار398پونڈ کا جرمانہ کیا گیا۔

شیئر: