Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزادی کپ:قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد اور ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے قذافی اسٹیڈیم میں آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔قبل ازیں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈیوپلیس اور کوچ اینڈی فلاور نے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی تھی۔ڈوپلیسس نے کہا کہ پاکستان آکر کھیلنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد پاکستانی کپتان سرفرازاحمد نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کو تیار ہے۔ انہوںنے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2017 ءکے فائنل کے بعد ایک اور تاریخی سیریز میں ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔خیال رہے کہ 2009 ءمیں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تاہم زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ ضرور کیا تھا جو بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لئے ناکافی تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل حکام نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے رواں سال پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کیا اور اب ورلڈ الیون 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے لاہور آئی ہے۔ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان 3 میچوں کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں سیکیورٹی کے سخت ا قدامات کے بعد تمام انتظامات مکمل ہیں۔

شیئر: