Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل کرکٹ کےلئے یادگار دن ہے، ششانک منوہر

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ورلڈ الیون کے پاکستان پہنچنے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن دنیائے کرکٹ کے لئے یادگار ہے کہ پاکستان ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کو اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ ہم پرامید ہیں کہ پاکستان میں آج کا دن عالمی کرکٹ کی بحالی کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون اور آئی سی سی آفیشلز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اب وہاں معیاری کرکٹ کے لئے پرامید ہیں ۔ پرجوش شائقین کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے یہ ہفتہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

شیئر: