Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی مداخلت جاری ہے، کویت

کویت.... کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے کہا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود ایران عرب ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے۔ کویت نے جی سی سی ممالک اور ایران کے درمیان مکالمے کا ماحول قائم کررکھا ہے، اس کے باوجود ایران اپنی روش پر قائم ہے۔ خطے کے ممالک ایرانی مداخلت سے پریشان تھے اور ہیں۔ العبدلی گروہ کا قضیہ خود کویت کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ اس میں ایران کا ہاتھ تھا۔الجار اللہ نے ایران سے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے جزائر پر ناجائز قبضہ ختم کردے اور اس مسئلے کو حل کرے۔
 

شیئر: