Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کے کامیاب ترین بلے باز

لاہور: پاکستانی تجربہ کار بلے باز اور آل راونڈر شعیب ملک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اس اننگز کے دوران ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔وہ اب تک 88 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 1702 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رنز رہا۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر اکمل کو حاصل تھا جو اب تک 82 میچوں میں 1690 رنز بنا چکے ہیں۔ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کے پاس ہے جنہوں نے 71 میچوں میں2سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2140 رنز بنائے ہیں۔

شیئر: