Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑ سے لڑرہے ہیں ، چوٹ تو لگے گی، شرد یادو

نئی دہلی ۔۔۔۔جنتا دل یو کے سابق صدر شرد یادو نے پارٹی اور راجیہ سبھاکی اپنی رکنیت پر منڈلاتے بحران پر موقف رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی لڑائی عہدے کی نہیں اصول اور آئین بچانے کی ہے۔ یادو نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ راجیہ سبھا سے ان کی رکنیت ختم کرنے کیلئے انہیں نوٹس مل گیا ہے جس کا وہ معقول جواب دینگے ۔ انہوں نے کل الیکشن کے ذریعے پارٹی پر یادو گروپ کے دعوے پر نوٹس نہ لینے اور راجیہ سبھا کا نوٹس ملنے کے بعد اپنا موقف رکھتے ہوئے یہ بات کہی ۔ یاد و نے کہا کہ ان قانونی پہلوؤں کو ان کے وکیل تلاش کررہے ہیں ۔ وہ ملک کی مشترکہ وراثت پر مبنی آئین کو بچانے کی بڑی لڑائی کیلئے نکل پڑے ہیں۔ راجیہ سبھا کی رکنیت جانے کے خطرے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پہاڑسے لڑرہے ہیں تو یہ سوچ کر ہی لڑرہے ہیں کہ چوٹ تو لگے گی ہی۔ راجیہ سبھا کی رکنیت بچانا بہت چھوٹی بات ہے ۔ ہماری لڑائی مشترکہ وراثت کو بچانے کی ہے۔ اصول کیلئے ہم پہلے بھی پارلیمنٹ کی رکنیت سے 2بار استعفیٰ دے چکے ہیں ۔ یادو نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن میں انہوں نے نہیں بلکہ جے ڈی یو سے نکالے گئے جنرل سیکریٹریز نے اپنا دعویٰ پیش کیا ۔اس میں وہ جنرل سیکریٹریز کے ساتھ ہیں۔ جے ڈی یو کے مستقبل کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 17ستمبر کو پارٹی کی مجلس عاملہ اور 8اکتوبر کو= کی میٹنگ کے بعد جے ڈی یو بڑی شکل میں سامنے آئیگی۔

شیئر: