Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریخ کا سفر صرف10ہفتے میں

بیجنگ...یو ٹیوب پر ایک ایسی وڈیو ڈالی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے ایک ایسا خلائی انجن تیار کرلیا ہے جس کا ناسا کئی عشروں سے صرف خواب ہی دیکھتا رہا تھا۔ یہ ایسا انجن ہے جس میں کوئی ایندھن خرچ نہیں ہوگا اور اگر ایسا انجن واقعی تیار کرلیا گیا تو انسان کو صرف 10ہفتوں میں مریخ پر پہنچانا ممکن ہوگا۔ یہ وڈیو، سی سی ٹی وی ڈاٹ کام نے یو ٹیوب پر ڈالا ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے ”ایم ڈرائیو“ نامی انجن تیار کیا ہے جو جلد ہی خلا میں بھیجا جائیگا۔ اس وڈیو میں اس کے فنی پہلوﺅں کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں تاہم انجن کی یہ خصوصیات بتائی گئیں کہ اس میں کسی قسم کا ایندھن استعمال نہیں ہوگا بلکہ یہ مائیکروویو سے چلے گا اور یہ مائیکرو ویو شمسی توانائی سے پیدا ہونگی ۔اس کا نظام بھی ا س انجن میں ہوگا۔ایم ڈرائیو اگر تیار ہوگیا تو یہ نیوٹن کے تیسرے قانون کو غلط قرار دیگاجس کے مطابق ہر عمل کا زور دار رَدعمل ہوتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ چین نے ایم ڈرائیو انجن تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہو۔ دسمبر میں بھی محققین نے کہا تھاکہ چین 2010ءسے ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے اور اُس وقت بھی یہ دعویٰ کیا گیاتھا کہ اس نے ایسی ڈیوائس تیار کرلی ہے جس کا کرہ ارض کے مدار میں تجربہ بھی کیا جاچکا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں