Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کی نئی پراڈکٹس پری آرڈرز کے لئے پیش

 اپیل کی جانب سے متعارف کروائے جانے والی نئی ڈیوائسز کے پری آرڈر آج سے شروع ہو گئے ہیں۔پری آرڈر کے لئے پیش کی جانی والی پراڈکٹس میں آئی فون 8 ، آئی فون 8 پلس ، ایپل 4 کے ٹی وی اور ایپل واچ سیریز 3 شامل ہیں جبکہ آئی فون ایکس کو پری آرڈرز کے لئے پیش نہیں کیا گیا ۔ ایپل کی ویب سائٹ ، ایپ اسٹور اور دیگر کئی ریٹلرز سے پراڈکٹس کو آرڈر کیا جا سکتا ہے۔ 22 ستمبر کو تمام ڈیواسز صارفین تک پہنچا دی جائیں گی۔64 جی بی میموری کے ساتھ آئی فون 8 کی ابتدائی قیمت 699 ڈالر اور 256 جی بی کے ساتھ 849 ڈالر ہے۔ آئی فون 8 پلس کی قیمت 64 جی بی کے ساتھ 799 ڈالر اور 256 جی بی کے ساتھ 949 ڈالر ہے۔ایپل 4 کے ٹی وی کی قیمت 32 جی بی میموری کے ساتھ 179 ڈالر اور 64 جی بی میموری کے ساتھ 199 ڈالر ہے۔اسمارٹ واچ کی قیمت سیلولر فنکشن کے بغیر 329 ڈالر ہے اور سیلولر کنکشن کے ساتھ 399 ڈالر ہے۔
 

شیئر: