Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمسی توائی کا بلند ترین ٹاور

دبئی ....سعودی اکوا پاور کمپنی اور شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے دبئی حکومت سے 3.9ارب ڈالر مالیت کا ٹھیکہ حاصل کرلیا۔ چینی اور سعودی کمپنیاں مل کر 700میگا واٹ پاور کی شمسی توانائی کا اسٹیشن قائم کرینگی۔ اسکے تحت 260میٹر اونچا ایک ٹاور بھی قائم کیا جائیگا جسکی مدد سے سورج کی کرنیں مرتکز کی جائیں گی۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے اونچا ٹاور ہوگا۔ اسکے پہلے مرحلے کا آغاز 2020ءکے اواخر میں ہوگا۔
 

شیئر: