Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے، قاری عثمان

مکہ مکرمہ..... جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ میانمار ، روہنگیا اور برمی مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جراتمندانہ اعلان برمی مسلمانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہوگا۔ وہ مکہ مکرمہ میں روہنگیا علماءکونسل اور اراکان برما کے زیر اہتما م تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ قاری عثمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی مل کر برما کے مسلمانوں کی دادرسی کیلئے جراتمندانہ اقدام اٹھائیں تاکہ لاکھوں مسلمانوں کو ان کا حق مل سکے۔ قاری عثمان نے مزید کہا کہ برما میں نہتے بے آسرا مسلمان برمی فوج کی درندگی کا شکار ہورہے ہیں، انہیں بچانا اور ان کی حفاظت کرنا امت مسلمہ کا فرض ہے۔ فضل الرحمن نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے اس بارے میں اپیل کی ہے کہ وہ برمی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے بے پناہ مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں تاکہ ان کا سدباب ہوسکے۔ تعزیتی ریفرنس سے کونسل کے صدر شیخ عبدالحی فضل، جنرل سیکریٹری حسین احمد ارشاد، مجلس حفاظت اسلام بنگلہ دیش کے سربراہ مولانا مزمل الحق ، شیخ ابو عامر بغدادی، فیاض خلیل ، استاد عبدالحفیظ ، شیخ نور الاسلام سعدی نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے بے پناہ مظالم کو بیان کرتے ہوئے عالمی اسلامی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے میں فوری مداخلت کریں اور برمی حکومت کو اس بات کا پابند کرایا جائے کہ وہ برمی مسلمانوں کو ان کا حق دیں۔ اجلاس میں بنگلہ دیش پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ہجرت کرکے آنے والے مسلمانوں کو پناہ دے اور ان کے ساتھ اچھا برتاﺅ رکھے۔ 

شیئر: