Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروڑ پتی تاجر 35گھنٹے تک دوڑتا رہا

ایتھنز....زمانہ قدیم میں یونان کی تاریخ اتنی رنگا رنگ رہی ہے کہ اس میں ہر کردار آج بھی زندہ محسو س ہوتا ہے۔ایسے ہی کرداروں میں ایک ایسا کارندہ بھی شامل تھا جو بنیادی طور پر ایتھلیٹ تھا مگر اسکا کام پیغام رسانی کرنا تھا، وہ ایک سے دوسرے شہر پیغام لیکر آتا جاتا تھا۔ فاصلہ زیادہ ہو تو اس پیغام رساں کو دوڑنا پڑتا تھا ۔ ایسی ہی دوڑ میں جب وہ کچھ پیغام لیکر ایتھنز سے اسپاٹا جارہا تھا تو دوڑتے دوڑتے راستے میں ہی اسکی موت واقع ہوگئی۔ اس واقعہ کو ہزارو ںسال گزر چکے ہیں مگر ایک یونانی کروڑ پتی نے جو خود بھی ایتھلیٹ رہ چکے ہیں آنجہانی پیغام رساں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسی راستے پر 35گھنٹے تک دوڑ لگائی جس پر پیغام رساں دوڑتے دوڑتے ہلاک ہوا تھا۔ خراج تحسین پیش کرنے والے کروڑ پتی کی عمر اس وقت 55سال ہے مگر انہوں نے پیغا م رساں’’ فیلی ڈی پائڈس‘‘ کی یاد منانا ضروری سمجھا جو ڈھائی ہزار سال قبل فوت ہوا تھا۔کروڑ پتی ایتھلیٹ ڈیماکازس آج بھی صبح سویرے دوڑ لگاتے ہیں اور اسکے بعد ہی ان کا دن شروع ہوتا ہے۔

شیئر: