Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغرب بنگال میں بیف کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

ناڈیہ۔۔۔۔مغربی بنگال کے ناڈیا ضلع کے ہندومحلے میں بیف پائے جانے کے الزام پر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں تشددپھوٹ پڑا۔ اس واقعہ میں 4مسلمانوں کو زدوکوب کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ روز کولکتہ سے 166 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پتیکا باری گاؤں میں ہندوؤں کاایک ہجوم مسلمانوں کی دل آزاری پر مبنی نعرے لگاتے ہوئے نکاشی پارہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر مسلمانوں کے خلاف بیف رکھنے کی شکایت درج کرائی۔ہندوؤں کے ہجوم نے پولیس اسٹیشن سے واپس ہوتے ہوئے دیہات کی مسجد کے دروازے توڑڈالے اور مسجد کو نقصان پہنچایا ۔ گاؤں کےمسلم نوجوانوں مراد رحمان ملک، میزائی شیخ ، ولی اللہ مونڈل کو تشدد کا نشانہ بنایاعلاوہ ازیں ہتھواداری علاقے کے امام شیخ کوچی کو نیجو بازار میں گلائی دوری مورے مقام پر زدوکوب کیاگیا۔پو لیس نے حالات پرامن بنانے کیلئے علاقے میں دفعہ 144نافذ کردیاہے۔

شیئر: