Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کارٹونسٹ کی نمائش، اہل فرانس متاثر

 ریاض.... سعودی کارٹونسٹ ممدوح الجیزانی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خصوصی نمائش منعقد کر کے دھوم مچا دی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انکے مضحکہ خیز کارٹونوں نے اہل فرانس کے دل جیت لئے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب اور فرانس کے کردار کو انتہا ئی فنکارانہ انداز سے کارٹونوں کی شکل میں نمایاں کیا۔ فرانس میں سعودی سفیر خالد العنقری نے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس میں تجریدی آرٹ ، کیمرہ فوٹو گرافی اورکارٹون کے گوشے سجائے گئے۔انہوں نے شامی شہر حلب کے بچوں کے المیے کو اجاگر کر کے انسانیت نوازی کا مظاہرہ کیا۔ 

شیئر: