Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”پدما وتی“کا پوسٹر منظرعام پر

 بالی وڈ کی نئی فلم” پدما وتی“ کا پوسٹر منظرعام پر آیاہے۔ فلم کا یہ پوسٹر سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے منظرعام پر پیش کیاگیاہے۔ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم کی کہانی ایکبار پھر سینما بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے تیاری کے مراحل طے کررہی ہے۔ معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم میں رانی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کےساتھ رنویر سنگھ اور شاہد کپور اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔ مذکورہ فلم کا ٹیذر جلد منظرعام پر آنے والاہے۔بالی وڈکی مہنگے بجٹ پر بننے والی یہ فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: