Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ ادکارہ تنوجہ کی 74ویں سالگرہ

ممبئی .... بالی وڈ میں تنوجہ کو، جن کی آج ہفتہ کو 74ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ انہوں نے اداکاراﺅں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقے کو بدل کر اپنی اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔ 23 ستمبر 1943 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی تنوجہ کے والد کمارسین سمرتھ شاعر اور فلم ساز تھے جبکہ ماں شوبھنا سمرتھ ایک معروف اداکارہ تھیں۔ تنوجہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈآرٹسٹ 1950 ءمیں اپنی ماں کے ہوم پروڈکشن کی فلم”ہماری بیٹی“سے کیا تھا۔اس فلم سے تنوجہ کی بڑی بہن نوتن نے بھی اداکارہ کے طور پر شروعات کی تھی۔ محض 13سال کی عمر میں تنوجہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ چلی گئیں جہاں انہوں نے انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبان بھی سیکھیں۔ اسی دوران تنوجہ کی ماں نے انہیں فلموں میں لانچ کرنے کے لئے 1958 ءمیں ”چھبیلی“ نام سے ایک مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔بطور اداکارہ ”چھبیلی“ تنوجہ کی پہلی فلم تھی۔ 1961 میں ریلیز فلم’ ہماری یاد آئے گی‘تنوجہ کے کیریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔اس فلم میں تنوجہ کی بہترین اداکاری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ یوگیتا بالی کی اچانک موت کے بعد ان کی جگہ پرکرنے والی اداکارہ انہیں مل گئی۔ انہوں نے گجراتی، مراٹھی، ملیالم اور پنجابی زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ 1973 ءمیں شومو مکھرجی سے شادی کر لی۔ ان کی 2بیٹیاں ہیں۔ کاجول نے فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی ہے جبکہ تنیشا مکھرجی نے بھی کچھ فلموں میں کام کیا لیکن وہ اپنی بڑی بہن کاجول جتنی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔ تنوجہ کے فلمی کیرئیر میں ان کی جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ 1967 میں فلم’پیسہ یا پیار‘ کے لئے تنوجہ کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ تنوجہ کے کیریئر کی کچھ قابل ذکر ہندی فلموں میں ”نئی عمر کی نئی فصل، بھوت بنگلہ، بہاریں پھر بھی آئیں گی، جویل تھیف ، دو دونی چار، جینے کی راہ، گستاخی معاف، پیسہ یا پیار ، پوتر پاپی ، بچپن، ہاتھی میرے ساتھی، دور کا راہی، میرے جیون ساتھی، دو چور، ایک بار مسکرا دو، انوبھو ، امیر غریب، امتحان، پریم روگ،بے خودی، ساتھیا،خاکی“وغیرہ شامل ہیں۔

شیئر: