Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیڈرر اور نڈال نے روڈ لیور کپ کا ڈبلز جیت لیا

پراگ:عالمی نمبر ون اور یو ایس و فرنچ اوپن چیمپیئن اسپین کے رافیل نڈال نے اور ان کے روایتی حریف سوئس ٹینس اسٹار اور ومبلڈن و آسٹریلین اوپن چیمپیئن راجر فیڈرر نے پہلی بار جوڑی بنا کر کھیلتے ہوئے روڈ لیور کپ کے ڈبلز مقابلے میں عالمی ٹیم کے ارکان کو شکست دے دی جبکہ دونوں نے سنگلز مقابلوں میں اپنے حریفوں کو آﺅٹ کلاس کر دیا۔ نڈال اور فیڈرر نے ٹیم یورپ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹیم ورلڈ کے سیم کیوری اور جیک سوک کو 6-4،1-6اور10-5سے ہرا کر کامیابی سمیٹی ۔ ٹینس شائقین نے پہلی مرتبہ ان دونوں اسٹارز کو ایک دوسرے کے خلاف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھیلتے دیکھا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ یہ ٹورنامنٹ ٹینس کے عظیم سابق کھلاڑی روڈ لیور کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے منعقد کیا گیا ۔ اس کے دوران ٹیم یورپ اور ٹیم ورلڈ کے نام سے 2ٹیمیں بنا ئی گئی تھیں جن میں شامل 12کھلاڑی ایک دوسرے کا مقابلہ کررہے ہیں۔ اس نمائشی ٹورنامنٹ کے دوران نڈال اور فیڈرر نے سنگلز مقابلوں میں بھی اپنے حریفوں کو شکست دے کر ٹیم یورپ کو ٹیم ورلڈ پر9-3کی برتری دلا دی اور ٹورنامنٹ کے آخری دن اپنی فتوحات کو13تک پہنچا کر یورپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔

شیئر: