Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ء تک ملک کے ہر گھرمیں ہوگی بجلی، وزیر اعظم

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نےہر گھر تک بجلی پہنچانے کیلئے ’’پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا‘‘(سوبھاگیہ)کا آج افتتاح کیا۔اس کے تحت  دسمبر 2018ء تک ملک کے تمام گھروں میں بجلی پہنچانےکا ہدف مقررکیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے او این جی سی کے نئے کارپوریٹ آفس کمپلیکس دین دیال اور جابھون کو قوم کے نام وقف کرنے کی تقریب میں ’’ سوبھاگیہ ‘‘منصوبے کا افتتاح کیا۔اس منصوبے کے تحت غریب خاندانوں کو مفت بجلی کنکشن دینے کا اعلان کیا گیا ۔ یہ منصوبہ 16320کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا ۔ وزیر توانائی آر کے سنگھ نے بتایا کہ 2018ء تک تمام گھروں کو بجلی فراہم کردی جائیگی۔ سوبھاگیہ اسکیم کے تحت سماجی و اقتصادی مردم شماری 2011ء کی بنیاد پر غریب خاندانوں کو مفت بجلی کنکشن دیا جائیگا۔منصوبے کے تحت اتر پردیش ، مدھیہ پردیش،اوڈیشہ ، جھار کھنڈ، جموں و کشمیر ،راجستھان اور شمال مشرقی ریاستوں پر خاص توجہ دی جائیگی۔

شیئر: