Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک چھپے رستم ہیں،ثانیہ مرزا

دبئی:پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی ہندوستانی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر دیکھنے میں جتنے سنجیدہ اور مدبر لگتے ہیں، درحقیقت اتنے ہی زیادہ چھپے رستم ہیں۔گزشتہ دنوں ایک ہندوستانی ٹی وی شو میں انہوں نے اپنے شوہر اور دیگر چیزوں حوالے سے دلچسپ حقائق کو شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد سوچتے ہیں کہ شعیب ملک کافی سنجیدہ مزاج شخص ہیں مگر وہ ان کی طرح ہی کریزی ہیں ۔شروع میں ہماری ملاقاتیں زیادہ عرصے تک نہیں چلی تھی، وہ مجھے تو بہت اچھی طرح جان گئے مگر میرے لئے تو وہ چھپے رستم نکلے، مجھے ان کی شخصیت کی دوسری سائیڈ کے بارے میں شادی کے کافی بعد علم ہوا اور میں حیران رہ گئی۔انہوں نے شوہر کو مشور ہ بھی دیا۔ شعیب کو الفاظ سے اپنے جذبات کا زیادہ اظہار کرنا چاہئے، میں جانتی ہوں کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں مگر اظہار نہیں کرتے، انہیں دکھانا چاہئے کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بارے میں کہا مجھے کم قابض پسند ہونا چاہئے، میں خود کو غیرمحفوظ تو نہیں سمجھتی مگر میں قابض پسند ہوں، یہ ایک بڑا فرق ہے، میں زیادہ بہتر کمیونیکٹر ہونا چاہتی ہوں جس میں شعیب زیادہ بہتر ہیں، کئی بار مجھے لگتا ہے کہ میں نے خود کو بند کرلیاہے، میں اسے بدلنا چاہتی ہوں۔
 
 
 
 
 

شیئر: