Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیتون کا تیل بہترین بیوٹی پراڈکٹ

زیتون کا تیل وٹامن اے اور ای سے بھرپور ہے۔ توانائی بخش یہ تیل نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ اسکن کیئر کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ زیتون کا تیل لا تعداد خصوصیات کی بناپر کئی طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے اپنی بیوٹی پروڈکٹس میں زیتون کے تیل کا بھی اضافہ کرلیجئے تاکہ اسکن کیئر آپ کے لئے مسئلہ نہ رہے۔
 
زیتون کا تیل اسکن کیئرکے لیے اچھا موائسچرائزر ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ جلد میں گہرائی تک جذب ہوجاتا ہے۔ جلد کو نمی فراہم کرنے کے ساتھ جلد کی حفاظت کرتا ہے اور اسے نرم وملائم رکھتا ہے۔
 
زیتون کے تیل میں موجود اینٹی اوکسیڈنٹ یعنی وٹامن اے اور وٹامن ای دھوپ ، آلودگی اور دھوئیں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے بچا کر جلد کو خوبصورت بناتے ہیں۔ زیتون کے تیل سے چہرے پر ہلکا مساج جلد کا کھنچاو¿ بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کی سوزش ، جلن اور خارش کوختم کرتا ہے۔ اسٹرابیریز اور زیتون کے تیل کا مکسچر اسکرب کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جو داغ دھبے صاف کر کے جلد میں چمک پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
 
زیتون کا تیل میک اپ ریموور کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ آنکھوں کی نازک جلد سے میک اپ کو پوری طرح صاف کردیتاہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال آنکھوں کے گرد جلد کو نرم کر کے جھریاں ختم کرتا ہے۔
 
 
 

شیئر: