Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذاق اڑانے سے ترقی کی رفتار نہیں رکتی، نقوی

الٰہ آباد ۔۔۔۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رہنما مختار عباس نقوی نے کہا کہ ترقی کا مذاق اڑانے سے ترقی کی رفتار نہیں رکتی۔نقوی نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گاؤں غریب ، کسان نوجوان کو مرکز بناکر ’’ترقی کا مزاج‘‘بتایاہے۔ بدعنوانی سے پاک اور ترقی پر مبنی نظام مرکزی حکومت کا عزم بھی ہے اور سوچ بھی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیاں نکتہ چینی ہی میں لگی رہتی ہیں جبکہ کامیابی کام کرنے کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ نقوی نے کہا کہ بعض لوگ وزیر اعظم پر تنقید کرتے رہتے ہیں جبکہ وہ ملک کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ 3سال کے دوران دنیا کی ہندوستان کے تئیں سوچ اور نقطہ نظر میں مثبت تبدیلی لائی ہے۔ آج دنیا کا ہرملک ہندوستان کو مضبوط اور ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کررہا ہے۔ 3سال میں 15کروڑ سے زائد لوگوں کو ’’جن سورکشا یوجنا‘‘میں شامل کیا گیا جبکہ 30کروڑ سے زیادہ نئے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ۔غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 37بلین ڈالرتک پہنچ گئے، غیر ملکی سرمایہ کاری 6ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، ضرورتمندوں کے اکاؤنٹس میں براہ راست 2لاکھ کروڑروپے بھیجے گئے ۔

شیئر: