Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست راکھین میں اسکول کھل گئے

ینگون…  میانمار کی حکومت نے راکھین کے علاقے میں بچوں کے ان اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا ہے جو حالیہ فرقہ وارانہ فسادات کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ میانمار کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ چونکہ علاقے میں حالات معمول پر آچکے ہیں اور استحکام ہے اسلئے اسکول کھولے گئے ہیں تاہم انہی علاقوں سے روہنگیا مسلمان ہزاروں کی تعداد میں اب بھی نقل مکانی کررہے ہیں۔ واضح ہو کہ اگست سے یہاں فسادات ہورہے ہیں جس سے پورا علاقہ متاثر ہوا ہے۔راکھین کی مجموعی آبادی میں سے 10لاکھ مسلمان بنگلہ دیش جاچکے ہیں۔دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا سب سے بڑا نیا بحران پیدا ہوچکاہے۔ مقامی اخبار گلوبل نیوز لائٹ کی رپورٹ کے مطابق کھولے جانے والے زیادہ تر اسکول مونگڈا اور بوتھی ڈانگ میں واقع ہیں۔ اس علاقے میں  زیادہ تر بودھ رہتے ہیں جنہیں میانمار حکومت سرکاری طور پر اقلیت تسلیم کرتی ہے۔

شیئر: