Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیڈ ٹی ای کمپنی کا فولڈ ایبل اسمارٹ فون‎

چینی کمپنی زیڈ ٹی ای فولڈایبل اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے۔اس فون کو ایکسون ملٹی کا نام دیا گیا ہے۔فون میں دو الگ الگ اسکرین ہوں گی جنہیں الگ الگ پینل سے کنٹرول کیا جا سکے گا اور انہیں باہم ملایا بھی جا سکے گا۔دونوں اسکرین میں بیک وقت دو مختلف ایپ بھی چلائی جا سکیں گی۔ اسکرین کو ملا کر فون کا ڈسپلے 6.8 انچ اور ریزولوشن 2160×1920 ہو گا۔ فون میں اسنیپ ڈریگون 820 پراسیسر ،4 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج ، 20 میگا پکسل کیمرہ اور 3120 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔زیڈ ٹی ای کے اس ڈوئل اسکرین فولڈ ایبل فون کی قیمت ممکنہ طور پر 650 امریکی ڈالر سے زائد ہوگی۔فون کو 17 اکتوبر کو متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
 

شیئر: