Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں ہند کاکوئی کردار قبول نہیں،کورکمانڈرز

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی اور ملک کی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ کور کمانڈرز نے واضح کیا کہ ہند کا افغانستان میں کوئی کردار قبول نہیں ۔ ملک میں پائیدار جمہوری عمل اورآئین کی حکمرانی کے حوالے سے بھی عسکری قیادت نے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق کانفرنس 7گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ملک کودرپیش چیلنجزاورخطے میں سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملک کو درپئش خطرات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ کانفرنس کے شرکاءکی طرف سے ملک کودرپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور مادر وطن کے دفاع کیلئے بھرپور اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اتفاق کیاگیا کہ اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شرکاءنے اتفاق کیا کہ آئین کی پاسداری اورقانون کی عملداری کویقینی بنانے کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔ اداروں کی مضبوطی اور استحکام کیلئے مکمل تعاون کیاجائےگا۔ آرمی چیف نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق بھی شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

شیئر: