Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ سے خواجہ آصف کی ملاقات

واشنگٹن... وزیرخارجہ خواجہ آصف نے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ خطے میں امن و امان اور افغانستان کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرامریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے کے دیرپا امن کے لئے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ پاکستان کی حکومت کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات اور تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ خطے میں امن اور استحکام کے لئے دوطرفہ تعاون ضروری ہے۔ خواجہ آصف نے امریکی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذ مہ داریاں نبھائیں۔ پاکستان نے جو نقصانات اٹھائے ان سے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا اور بتایاکہ امریکہ کی نئی افغان پالیسی میں ہند کا کردار قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ جیت رہاہے،دیگرملکوں کی نسبت پاکستان میں دہشت گردی بہت حد تک کم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کے لئے پر عزم ہیں۔

شیئر: