Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں سیاسی قتل کا دور شروع ہوگیا،مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اترپردیش میں مسلسل بگڑتی ہوئی قانونی و انتظامی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نسل پرستی ، فرقہ واریت کے بعد سیاسی قتل کا دور شروع ہوگیا ہے۔ مایاوتی کا یہ بیان بی ایس پی لیڈر راجیش یادو کوالٰہ آباد میں گولی مار کر قتل کئے جانے کے بعد آیا ۔ مایاوتی نے کہا کہ راجیش یادو محنتی لیڈرتھے ۔اس بار وہ بھدوہی کی جنان پور سیٹ سے اسمبلی کا انتخاب بھی لڑے تھے۔ ان کے قتل نے ریاست کے قانون اور انتظامیہ پر سوال کھڑا کردیا ۔مایاوتی نے بی ایس پی ریاستی صدر رامچل راج بھر کی قیادت میں 3رکنی وفد کو بھدوہی جانے کی ہدایت دی ہے۔ مایاوتی نے ریاستی حکومت سے قاتل کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔مایاوتی نے کہا کہ اس قتل کی واردات کے علاوہ تہوار اور محرم پر ریاست میں ایک درجن سے زائد مقامات پر ہنگامے اور تشددکی وارداتیں ہوئیں۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ قانون نافذ کرنے میں یوگی حکومت ناکام رہی ہے۔

شیئر: