Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے وقت بھوک پر قابو پائیں

بے وقت کی بھوک کا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے نام کی طرح یہ کہیں بھی کسی بھی وقت لگ سکتی ہے۔اگر آپ کو کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد ہی بھوک لگنا شروع ہو گئی ہے تو کافی حد تک یہ بات درست ہو سکتی ہے کہ آپ نے ایسی غذا کھائی ہے جو جلد ہضم ہو جاتی ہے۔بے وقت بھوک میں ہم اکثر ایسی غذاؤں کا استعمال کر لیتے ہیں جو صحت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ وزن بھی بڑھاتی ہیں۔ لہذا غذا کے انتخاب میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔
 
شوگر فری بسکٹس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے لہذا بے وقت بھوک میں شوگر فری بسکٹس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کوشش کریں بسکٹس کا انتخاب کرتے ہوئے اس کے اجزا پرنظر ڈال لیں۔
 
 بے وقت بھوک کے لئے تربوز ایک بہترین انتخاب ہے۔ تربوز جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے اور اسکے استعمال کے بعد آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس بھی ہونے لگتا ہے۔
 
 سلاد کے ذریعے بھی بے وقت بھوک مٹائی جاسکتی ہے ۔ اس سے جسم میں موجود اضافی چربی کا بھی خاتمہ بھی ہوتا ہے۔خاص طور پر موٹاپے کے شکار افراد سلاد کا استعمال ضرور کریں۔
 
سیب صحت کے لئے بہترین پھل ہے۔ سیب میں اینٹی آکسیڈنٹ اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ سیب آپ کی بے وقت بھوک مٹانے کے ساتھ آپ کو کینسر ،ذیابطیس اور دل کی مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
 
اسٹرابیری اور چیری کا شمار رس والی پھلوں میں ہوتا ہے ۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل بے وقت بھوک کے خاتمے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کی جسم کی مجموئی صحت کے لئے نہایت مفید ہیں۔
 
 

شیئر: