Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز :پاکستانی ٹیم کااعلان ،امام الحق شامل ،اظہر اور وہاب ڈراپ

 
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز کےلئے 15رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور نوجوان بیٹسمین امام الحق کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو ابھی تک کوئی ون ڈے انٹر نیشنل میچ نہیں کھیلے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے اور ان فٹ اظہر علی کو ڈراپ کرکے امام الحق کو شامل کر لیا ہے۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ۔ وہاب ریاض چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم کا حصہ تھے تاہم ٹورنامنٹ کے دوران ان فٹ ہو گئے تھے اور یوں پاکستانی ٹیم15کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی تھی۔ وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حسن علی کی جگہ کھیل رہے جو کمر کی تکلیف وجہ سے آرام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے تجربہ کار اور پر اعتماد بیٹسمین اظہر علی گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کر سکے ہیں اور سلیکٹرز نے ان کی جگہ نوجوان اوپنر امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے21 سالہ امام الحق، چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کارکردگی پر انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے وہ انڈر23ٹیم میں نیپال اور ہانگ کانگ کے خلاف بھی سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اسکواڈ میں سر فراز احمد( کپتان)، فخر زمان، احمد شہزاد، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس، جنید خان، حارث سہیل اور امام الحق شامل ہیں۔ون ڈے سیریز کے لئے ڈراپ کئے جانے والے اظہر علی بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: