Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرامے لچر پن کو فروغ دے رہے ہیں،مسعود اختر

سینیئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ ذو معنی جملوں اور نازیبا رقص کی بھرمارکے باعث فیملیز نے تھیٹر سے ناتہ توڑ رکھا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ صاف ستھرے تھیڑ کو پھر سے پروان چڑھایا جائے اور ایسے ڈرامے پیش کئے جائیں جو ماں کے ساتھ بیٹا ، باپ کے ساتھ بیٹی اور بہن کے ساتھ بھائی بھیٹھ کر دیکھ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تھیٹر ہالوں میںپیش کئے جانے والے بیشتر ڈرامے لچر پن کو فروغ دے رہے ہیں جن سے ہماری معاشرتی اقدار تباہ ہو رہی ہیں۔ اس قابل مذمت روش کے تدارک کے لئے سچے ، کھرے اور محب وطن فنکاروں کو میدان عمل میں آنا چاہئے ۔ مسعود اختر نے کہا کہ نیاڈرامہ ” دیا جلائے رکھنا “ فیملی تھیٹر کو آباد کرنے کی کاوش ہے جو الحمرا کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے ۔ فنکار سوسائٹی کا یہ ڈرامہ شائقین فری دیکھ سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی کاسٹ میں مسعو د اختر، حسیب پاشا، کاظم امام،فریحہ قمر،جمال پاشا، جویریہ خان،عروج فاطمہ، زوبیا خان، فیصل ، پرویز اسلام، طلال حسن اور فضا علی شامل ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: