Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالے عناصر کو شکست دیدی،جنرل باجوہ

راولپنڈی .. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرجامع کوششوں کی ضرورت ہے۔ریاستی رٹ کو چیلنج کرنےو الے عناصرکوشکست دی جاچکی ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔معیشت زندگی کے ہر پہلو پراثراندارہوتی ہے۔ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سے کثیر الجہتی چیلنجوں سے نبرد آزما ہے۔ کراچی میں معیشت اور سلامتی پر سیمینار سے خطاب میں انہوں کہا کہ سابق سویت یونین کمزوراقتصادی حالت کے باعث ٹکڑے ہوا۔ دنیامیں قومی سلامتی اور معاشی استحکام میں توازن کے حصول پرتوجہ مرکوزہے۔انہوںنے کہا کہ داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر بروقت عمل ہو تو سیاسی و معاشی استحکام کے براہ راست نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ شروع سے پاکستان کو کئی بحرانوں کا سامنا رہا۔دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطے میں رہتے ہیں۔مشرق میں جارحیت پر آمادہ ہند اور مغرب میں غیر مستحکم افغانستان ہے۔ مغربی سرحد کو فوجی،معاشی اور سفارتی اقدامات کے ذریعے محفوظ بنا رہے ہیں۔ صورت حال مستحکم ہے مگر کہیں کہیں خطرات باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ ان کامیابیوں کے باوجود ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔ ملکی معیشت ملے جلے اشارے دے رہی ہے۔

شیئر: