Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی خاتون مسلسل گیم کھیلنے کے باعث بینائی سے محروم

اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال جہاں بینائی متاثر کرتا ہے وہیں کبھی کبھی یہ زندگی بھر کی معذوری بھی دے جاتا ہے۔ ایسا ہی 21 سالہ چینی خاتون کے ساتھ ہوا جو مسلسل 24 گھنٹے اسمارٹ فون پر گیم میں مگن رہنے کے باعث ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئی۔ چائنہ کے شمال مغربی علاقے ڈونگ گوان کی رہائشی خاتون ایک آنکھ کی بینائی سے بینائی سے اس وقت محروم ہو گئی جب اس نے مسلسل 24 گھنٹے اسمارٹ فون پر ایک گیم کھیلنے میں گزار دیئے۔ خاتون کے بقول اسکی ایک آنکھ کی بینائی پہلے دھندلی ہوئی تاہم اس نے اس بات ہر توجہ نہ دیتے ہوئے گیم کھیلنا جاری رکھا اور بھی آہستہ آہستہ اسکی بینائی مکمل ختم ہو گئی۔خاتون کا کہنا ہے کہ موبائل پر گیمز کھیلنا اسکا واحد مشغلہ ہے اور وہ روازانہ 7سے 8 گھنٹے گیمز کھیلنے میں گزارتی ہے اور اکثر اوقات گیمز کے جنون میں اپنی نیند بھی قربان کر دیتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وانگزو میں ایک 17 سالہ نوجوان لگاتار40 گھنٹے تک گیم کھیلنے کے باعث فالج کے حملے کا شکار ہوگیا تھا۔
 

شیئر: