Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان پھر 'اے سی پی راٹھور' بننے کے خواہشمند

بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی ماضی کی فلم 'سرفروش' میں ایک سخت گیر اے سی پی آفیسر کا کردار نبھاچکے ہیں تاہم وہ ایکبار پھر اسی کردار کو سینما اسکرین پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔اداکار عامر خان کی ماضی کی فلم ' سرفروش' کا سیکوئل بننے والا ہے ۔ اداکار نے میڈیاسے گفتگو کے دوران کہا کہ' وہ سرفروش' کے سیکوئل فلم میں دوبارہ اے سی پی راٹھور کا کردار ادا کرنا چاہیں گے۔ فلم کے اداکاروں کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔واضح رہے کہ فلم سرفروش 1999 میں ریلیز ہوئی تھی جو بہترین فلم قراردی گئی تھی۔ اس میں عامر خان کے کردار کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔
 

شیئر: