Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا ہاکی کپ: پاکستان کو روایتی حریف نے 1-3 سے شکست دیدی

  ڈھاکا:بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے جارہے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سب سے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف ہند سے ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہار گئی ۔ ڈھاکا کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا پہلے ہی کوارٹر سے پاکستان کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔پہلے کوارٹر کے دوران 17 ویں منٹ پر چنگلین سنا سنگھ نے گول کرکے ہندوستانی ٹیم کو برتری دلادی۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے ہندوستانی گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن کامیابی سے محروم رہی۔ کھیل کے تیسرے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم کی جانب سے یکے بعد دیگرے 2 گول اسکور کئے ۔میچ کا دوسرا گول 44 ویں منٹ میں رمن دیپ سنگھ اور صرف ایک منٹ بعد ہرمن پریت سنگھ نے تیسرا گول کرکے ہندوستانی ٹیم کو 1-3کی برتری دلائی۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے علی شان نے واحد گول اسکور کیا۔ پاکستانی ٹیم کو 4 پنالٹی کارنر ملے لیکن کھلاڑیوں نے سارے موقع ضائع کیے۔ایک مرحلے پر پاکستان کے 2کھلاڑیوں کو فاﺅل پلے کے باعث ریفری نے باہر نکال دیا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو9کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا ۔ پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ ایونٹ میں پاکستان کو +7 پوائنٹس حاصل ہیں جاپان کے ایونٹ میں منفی 4 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان 3مرتبہ اور ہند 2 مرتبہ ایشیا کپ کا فاتح ہے۔پاکستان نے لگاتار 3مرتبہ 1982، 85 اور 89 میں ایشیا کپ اپنے نام کیا جبکہ ہند 2003 اور 2007 میں ایونٹ کا فاتح رہا۔

شیئر: