Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی ٹیک کیمروں سے لیس غبارے سرحد کی نگرانی کرینگے

ٹیکساس.... ٹیکساس کے سیکیورٹی محکمے نے سرحد کی نگرانی کیلئے ہیلیئم گیس سے تیار کردہ ایسے جدید غبارے استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے جن میں کیمرے بھی نصب ہیں۔ ان کیمروں کی وجہ سے سرحدی علاقوں کی نگرانی زیادہ موثر طور پر ہوسکے گی اور غیرقانونی آمد ورفت کا سلسلہ روکا جاسکے گا۔ سسٹم کی آزمائش بھی ہو چکی ہے او ر30دن تک یہ تجربہ کیا جاتا رہا۔ مقامی حکام گھریلو ساخت کے ایسے چھوٹے ڈرون بھی سرحدوں کی نگرانی کیلئے استعمال کا تجربہ کررہے ہیں جو نسبتاً سستے ہوتے ہیں مگر چونکہ انکی بیٹری زیادہ دیر کارگر نہیں رہتی اورمحدود وزن کیساتھ یہ ڈرون اڑ سکتے ہیں اسلئے انکا استعمال زیادہ مفید ثابت نہیں ہورہا۔ اب ہیلیئم گیس کے غباروں میں کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ یہ غبارے ڈرون ایوی ایشن ہولڈنگ کارپوریشن نے تیار کئے ہیں جسکے ڈائریکٹر بارڈر پیٹرول کے سربرا ہ ڈیوڈ ایگولر ہیں۔ واضح ہو کہ جس کمپنی نے اسے تیار کیا ہے وہ 3سال سے خسارے میں جارہی ہے مگر امید ہے کہ غباروںکا تجربہ اسکے مالی مسائل کا بھی حل پیش کردیگا۔

شیئر: