Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلاوطن قطری حکومت کی تیاریاں شروع

لندن .... لندن سے شائع ہونے والے جریدے العرب نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے معروف ترین اپوزیشن رہنما شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی جلاوطن قطری حکومت کی تشکیل میں لگ گئے ہیں۔ قطر کے مہم جو حکمرانوں نے انکے اثاثے منجمد کرکے اپوزیشن رہنماﺅں کے خلاف بگل بجارکھا ہے۔ قطر میں حکمراں خاندان کی اپوزیشن شخصیات نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ نوید سنائی ہے کہ رائے عامہ بہت جلد تاریخی واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کا انتظار کرے۔ اس نوید نے قطری عوام کے حلقوں میں اشتیاق کی لہر پیدا کردی ہے۔ قیاس آرائیاں بڑھنے لگی ہیں۔ شیخ عبداللہ بن علی کی زیر قیادت قطری حکومت کا تختہ الٹنے کے حامی افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ حکمراں خاندان کے لوگوں میں بنیادی تبدیلی کا تذکرہ اونچی آواز میں کیا جانے لگا ہے۔ شیخ عبداللہ نے عالمی اخباری ادارے سے گفتگو میں کہا کہ قطری حکام نے میرے بینک اکاﺅنٹ منجمد کردیئے ہیں۔ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے۔ مبصرین کا کہناہے کہ قطری حکام حکمراں خاندان کے افراد کے درمیان ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے لگے ہیں۔ اثاثے منجمد کرنے کے اقدام نے اپوزیشن رہنماﺅں کو مشتعل کردیا ہے۔
 

شیئر: