Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری

  اسلام آباد.. انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان جب اور جہاں ملیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے پولیس کو ملزمان کی جائداد کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جائداد کی تفصیل پیش کی جائے تاکہ کی قرقی کا عمل شروع کیا جاسکے۔ دریں اثناو عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے ۔ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا گیا کہ مطابق عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں لئے انہیں26 اکتوبر کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

شیئر: