Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش پر دوبارہ غور

کوالالمپور…  ملائیشین حکومت لاپتہ طیارے کی دوبارہ تلاش پر غور کر رہی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ بحر ہند میں لاپتہ ہونے والے مسافر بردار طیارے ایم ایچ 370 کا سراغ لگانے کیلئے مزید 3 کمپنیوں نے تلاش کی پیشکش کی ہے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ملائیشیا کا طیارہ 8 مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے 239 مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت بحر ہند میں لاپتہ ہو گیا تھا۔طیارے کی تلاش کے کام میں آسٹریلیا کی قیادت میں26 ممالک کی ٹیموں نے 80 بحری جہازوں اور طیاروں کے ساتھ شرکت کی تھی ۔ لاپتہ ہونے والے طیارے میں بیشتر مسافر چینی تھے۔

شیئر: