Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ کی پٹاخہ مخالف مہم

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہندوتہوار کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی ہے۔عالیہ بھٹ 'پوچھ اوور پٹاخہ' کے ہیش ٹیگ کےساتھ سوشل میڈیا پر مہم چلارہی ہیں اس مہم کے ذریعے عالیہ بھٹ اپنے مداحوں کو پٹاخے نہ چلانے کا پیغام دے رہی ہیں ۔عالیہ کا کہنا ہے ان پٹاخوں ،دھماکوں کی آواز سے ہمارے جانور ڈر جاتے ہیں ۔ میری اس مہم کا مقصد پٹاخوںسے پھیلنے والی صوتی آلودگی کو روکنااور تہوار کو جانوروں کیلئے محفوظ بناناہے۔عالیہ نے اس مہم کےساتھ اپنے پالتو کتے کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی ہے۔اداکارہ کریتی سین نے عالیہ کی اس مہم کو سراہا ہے۔
 

شیئر: