Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغویوں کو 5سال پاکستان میں رکھا گیا،سی آئی اے

  واشنگٹن.. امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے سے بازیاب کرائے گئے امریکی خاندان کو 5سال تک پاکستان میں ہی رکھا گیا۔ تھنک ٹینک فاونڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے بامعنی تعاون کی توقعات کم ہی ہیں۔ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے تمام کوششیں کررہے ہیں ۔ طالبان کو یقین ہو جانا چاہئیے کہ وہ میدانِ جنگ میں فتح سے حل نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ مغویوں کی بازیابی پرامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کامیاب کارروائی پرپاک امر یکہ تعلقات کے لئے مثبت امر قرار دیا تھا۔

شیئر: