Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر جہاز راں کمپنی فروخت کرنے پر مجبور

ریاض ....باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ قطر مالی بحران سے نمٹنے کیلئے جہاز راں کمپنی فروخت کرنے پر مجبور ہوگیاتاہم سعودی عرب کے موقف کی وجہ سے جہازراں کمپنی کا سودا ملتوی کرنا پڑرہا ہے۔ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک نے قطری بینکوں سے اپنے اثاثے نکال لئے ہیں۔ اس وجہ سے قطر جہازراں کمپنی کے اپنے حصص فروخت کرنے کی باتیں کررہا ہے۔ کمپنی میں سب سے زیادہ حصص قطر کے ہیں ۔ دوسرا نمبر سعودی عرب کا ہے۔سودے کی ذمہ داری کیمیکل ٹینکر العربیہ کمپنی کی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے سعودی شرکاءکیساتھ بات چیت ضروری ہے۔فریقین میں گفتگو نہیں ہورہی اسلئے معاملہ سرد خانے میں پڑا ہوا ہے۔
 

شیئر: