Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

74فیصد سعودی خواتین حسن سے مطمئن نہیں

ریاض ... 74فیصد سے زیادہ سعودی خواتین نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ انکا حسن معتبر نہیں۔ انہوں نے ”کونی انت“ (تم ہوجاﺅ) کے عنوان سے آگہی مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ” میں نہ سہی تم سہی“ ۔ایک کمپنی نے سعودی خواتین سے دریافت کیا تھا کہ آیا وہ اپنے حسن کے معیار سے مطمئن ہیں یا نہیں۔ اس میں 400سے زیادہ خواتین کو شامل کیا گیا۔ ان میں سے 74فیصد سے زیادہ نے برملا اعتراف کیا کہ وہ اپنے حسن کے معیار سے مطمئن نہیں اور وہ خودکو حسین بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ آگہی مہم 14، 15اور 16دسمبر کو کنگ فیصل یونیورسٹی میں شروع کی جائیگی۔ اس میں 4ہزار خواتین شریک ہونگی۔
 

شیئر: