Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، مشرف

کراچی ...سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آجاوں گا ۔ ملک کو اس وقت تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے ۔ پاکستان لوٹنے والوں ، چوروں اور لٹیروں کو ملکی سیاست سے نکال دیں گے۔ عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے ملک میں ایماندار قیادت آئے گی ۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اے پی ایم ایل میں ایم کیو ایم ، پی ایس پی ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے سے شامل ہونے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اتوار کو زینت اسکوائر ایف سی ایریا لیاقت آباد میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت صرف مہاجروں کی جماعت صرف مہاجروں کی نہیں۔ سندھی، پٹھان، پنجابی، پختون، بلوچ سمیت تمام مذاہب اور قوموں کے لوگ شامل ہیں۔ ہماری پارٹی ایک صوبے تک محدود نہیں بلکہ ایک قومی جماعت ہے۔ آج ضلع وسطی میں سیاسی سفر کا آغاز کیاہے۔ ملک سے باہر ہوں لیکن جلد آپ کے درمیان ہونگا۔ جلد آپ کے درمیان آو¿ں گا اور میری واپسی پر کراچی میں بڑا جلسہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں تمام مذاہب اور قومیتوں کو نمائندگی دی جا رہی ہے ۔ آج پاکستان کی صورت حال بہتر نہیں ہے ۔ ہمیں مل کر حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ پرویز مشرف نے آج ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے ۔ یہ سیاسی قوت صوبائی اور قومی سطح پر بنائی جائے گی ۔ ہم نے پیش قدمی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ہماری پارٹی کا مستقبل روشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لوٹنے والوں، جھوٹوں اور کرپٹ لوگوں کو نکال دیں گے ۔ اے پی ایم ایل آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ۔ 

شیئر: