Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اطالوی خاتون عجیب و غریب بیماری میں مبتلا

فلورنس .... آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر یہ حقیقت ہے ۔ یہاں رہنے والی ایک خاتون اعصابی تناﺅ یا ذرا سی ورزش کرنے کے بعد لہولہان ہوجاتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ 21سال کی نامعلوم خاتون کے چہرے او رہتھیلیوں سے اسی طرح خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے جس طرح محنت مزدوری کرنے والوں کے جسم سے پسینہ بہنے لگتا ہے۔ کبھی کبھار یہ کیفیت اتنی شدت اختیار کر جاتی ہے کہ نیند کی حالت میں بھی اسے چین نہیں ملتا اور جب وہ بیدار ہوتی ہے تو اس کا چہرہ اور اسکے ہاتھ خون میں لت پت نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹر اب تک بیماری کا تعین نہیں کرسکے تاہم کچھ لوگ اسے ہیماٹوہائیڈروسس کا نام دے رہے ہیں۔ میڈیکل کتابو ں اور جریدوں میں اس کے بارے میں جو کچھ معلومات درج ہیں اس کے مطابق یہ مرض ہر ایک کروڑ افراد میں سے کسی ایک کو لاحق ہوتا ہے۔ کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہونے والی رپور ٹ کو ڈاکٹروں کی بہت بڑی تعداد معمہ سمجھ رہی ہے۔

شیئر: