Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر میں شادی کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کپتان 29 سالہ ویرات کوہلی اور بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ 29 سالہ انوشکا شرما کے درمیان قربتیں نئی بات نہیں۔بالی وڈ اداکارہ اور کرکٹر کے درمیان گزشتہ 5 سال سے تعلقات قائم ہیں، تاہم ان میں کبھی تلخیاں، کبھی دوریاں تو کبھی محبتیں آتی جاتی رہیں۔گزشتہ ہفتے ہی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے ملبوسات تیار کرنے والے بھارتی برانڈ کے ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئےتھے۔شادی کے موقع پر بنائے گئے اس اشتہار میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو بھی دولہا اور دلہن کے لباس میں دکھایا گیا تھا، جو ایک دوسرے سے کئی وعدے کرتے نظر آتے ہیں۔اشتہار کے بعد دونوں کے مداحوں نے انہیں جوڑے کے روپے میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد سے جلد شادی کردینی چاہیے۔ابھی اس اشتہار کو ایک ہفتہ ہی ہوا تھا کہ یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دسمبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2018 سے پہلے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ اگر ذرائع کی خبریں سچ ثابت ہوئیں تو کرکٹر اور اداکارہ دسمبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ویرات کوہلی نے بھارت کے کرکٹ بورڈ سے ذاتی وجوہات کی بنا ءپر دسمبر میں آرام کرنے کےلئے درخواست کی ہے۔ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو بتایا کہ انہیں سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے دوران آرام کا موقع دیا جائے، کرکٹر نے آرام کی وجہ شادی نہیں بتائی تاہم خبریں ہیں وہ شادی کےلئے چھٹیاں لینا چاہتے ہیں۔

شیئر: