Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”صوفیا“ کو سعودی شہریت مل گئی

ریاض ... سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے واضح کیا ہے کہ صوفیا دنیا کا پہلا روبوٹ ہے جسے سرمایہ کاری مستقبل پروگرام کے دوران سعودی شہریت اور پاسپورٹ عطا کردیا گیا۔یہ ہینسن روبو ٹیک سے زیادہ ترقی یافتہ روبوٹ ہے۔ صوفیا کو نیوم منصوبے کا مستقبل اجاگر کرنے کیلئے سعودی شہریت اور پاسپورٹ دیا گیا۔ صوفیا نے پروگرام میں شریک ایک عہدیدار سے گفتگو کی۔ سرمایہ کاری کے مستقبل پر مکالمے بھی کئے۔ اس نے انسانی جذبات خوشی، غمی اورغصے کے اظہار کی صلاحیت بھی اجاگر کی۔
 

شیئر: