Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس20کا کنگ آف گلوری ایڈیشن

ویوو کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون ایکس 20 کے نئے ایڈیشن سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ایڈیشن کو کنگ آف گلوری کا نام دیا گیا ہے۔
 
 ٹیزر کے مطابق فون کو سرخ اور سیاہ رنگ میں پیش کیا جائے گا۔ فون میں 6.43 انچ کا سپر امولڈ ڈسپلے ، 1080×2160 ریزولوشن، آکٹا کور اسنیپ ڈریگون 660 پراسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیے جانے کا امکان ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔فون کی بیٹری 3900 ملی ایمپئر آورز کی ہو گی۔
 اسمارٹ فون کو نومبر کے وسط میں لانچ کیا جائے گا تاہم ابھی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ۔
 

شیئر: