Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل: 245جنونیوں کی روپ جمپنگ

برازیلیا....  برازیل میں 245جنونیوں کے ایک گروپ نے 98فٹ بلند پل پر رسیاں باندھ کر  لٹک گئے اور یوں انہوں نے عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ یہ سب ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس اسٹنٹ  کا مظاہرہ برازیلی شہر سائو پالو سے شمال مغرب میں 68میل دوران ایک شہر میں کیا۔ بعد میں انہوں نے ایک ساتھ پل سے چھلانگ لگائی۔ یہ عمل روپ جمپنگ کہلاتا ہے اور لوگ نائیلون کی رسی سے خود کو باندھ لیتے ہیں۔ پچھلے سال اسی طرح کے ایک مقابلے میں 149جنونیوں نے حصہ لیا تھا۔ اس مقابلے کے لئے کئی مہینے محنت کرنا پڑتی ہے۔
 
 

شیئر: