Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقدی سے پاک لین دین کے طفیل ڈیجیٹل انقلاب شروع ہوچکا، مودی

حیدرآباد.... وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہوگیا ہے اور نقدی سے پاک لین دین کے سبب درمیانی افراد کا خاتمہ ہوجائے گا۔ پیداوار کرنے والوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ جب نوٹ بندی کی گئی تھی اس وقت کئی لیڈروں اورا پوزیشن جماعتوں نے ناخواندگی اور ملک کی خراب صورتحال کے پس منظر میں اس کی کامیابی پر شبہات ظاہر کئے تھے تاہم نوٹ بندی کرنے سے انقلاب پیدا ہوگیا ہے ۔ ساتھ ہی کئی تاجر ‘ صنعت کار ‘ مالیاتی ادارے ‘ نقدی سے پاک لین دین اختیار کررہے ہیں جس سے ان کی کوششوں کی مکمل قدر حاصل ہورہی ہے۔ خود کا احتساب ہر شخص کیلئے ضروری ہے تاکہ وہ اپنے مالیہ کا حساب رکھ پائے اور نوٹ بندی ایک اہم اوزار ہے ۔ مودی نے بعض استفادہ کنندگان میں ’’ روپے کارڈز ‘‘ تقسیم کئے ۔ انہو ںنے دھرماادھیکاری ویریندرہیگڈے کی جانب سے شروع کردہ ادارے کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان افراد کو ایک مناسب جواب ہے جو ڈیجیٹائزیشن کی مخالفت کررہے تھے اور اس کے آغاز پر نکتہ چینی کررہے تھے۔ اس کے ذریعہ تمام بشمول سیلف ہیلپ گروپ کے خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ کہتے ہوئے کہ 15ریاستوں میں ڈیجیٹائزیشن اور نقدی سے پاک معاملتوں کو اختیار کیا ہے ۔مودی نے کرناٹک پر بھی زور دیا کہ وہ اصل دھارے میں شامل ہوجائے تاکہ ریاست کے عوام کو چھوٹے صناع کار ‘تاجر ‘صنعت کار ہیں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ مودی جنہوں نے کنڑ زبان سے اپنے خطاب کا آغاز کیانے سماج کی تعمیر‘غریب افراد کی مدد بشمول خواتین کو معاشی طور پرمستحکم بنانے میں ہیگڈے کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا ’’ میں نے کبھی ہیگڈے کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ وہ تھک گئے ہیں بلکہ وہ ہمیشہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ لاتے رہتے ہیں۔

شیئر: