Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیک کو سافٹ اور مزیدار بنائیے

کیک مکس سے بننے والے کیک کاذائقہ بہتر بنانے کے مختلف طریقے ہیں جن کے استعمال سے کیک کوسوفٹ اورمزیدار بنایا جا سکتا ہے۔ کیک مکس میں پانی استعمال کرنے کے بجائے دودھ کااستعمال کریں۔دودھ کے استعمال سے آپ کاکیک گھرمیں بیٹھے بہت مزیداربن سکتاہے۔اگرااپ کیک مکس میں عام دودھ کے ساتھ ساتھ تھوڑاسا بٹر ملک استعمال کریں تو اس سے آپ کاکیک مزید سوفٹ اورکریمی بنے گا۔کیک مکس پرجتنی مقدارپانی کی لکھی گئی ہے اتناہی آپ دودھ شامل کریں اورتھوڑی مقدار میں بٹر ملک شامل کریں کیونکہ بٹر ملک کافی گاڑھاہوتاہے۔
 
کیک کومزیداراورسوفٹ بنانے کے لئے کافی بھی پانی کا اہم متبادل ہوسکتی ہے۔کیک مکس باکس پرپانی کی مقدار کے برابر کافی شامل کرکے آپ کیک کامزہ دوبالاکرسکتے ہیں۔اگرآپ چاکلیٹ کیک مکس کااستعمال کررہے ہیں تو یہ طریقہ ضروراپلائی کرکے دیکھیں۔
 
عموماً میٹھے کی تیاری میں مایونیز استعمال نہیں کیاجاتالیکن آپ کسی بھی کیک مرکب میں اگردوچمچ مایونیز شامل کردیں تو آپ کوفوری طورپرکیک مکس کے ٹیکسچر میں بہترین تبدیلی نظرآئے گی۔تھوڑاسامایونیز کیک مکس میں شامل کرنے سے کیک بہت مزیدار اوربالکل گھرکے اجزاءسے تیارکردہ ذائقہ دیتاہے۔
 
کسی بھی ڈیزرٹ کی بہترین تیاری میں لیموں کاکردارفراموش کرناممکن نہیں ہوتالہٰذایہ آپ کے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی لیکن چاکلیٹ کیک مکس کے ساتھ لیموں کے استعمال سے پرہیز کریں۔دیگر کیک میں آپ لیموں کارس یاپھر خالی چھلکاکدوکش کرکے شامل کرسکتے ہیں۔اس سے آپ کے کیک کوایک نیافلیوراورلیموں کے استعمال سے کیک مکس کوچمک ملے گی۔ساتھ ہی لیموں کے استعمال سے کیک کی مٹھاس بھی نارمل رہے گی۔
 
کیک باکس میں موجود مرکب میں ایسے اجزاءشامل نہیں ہوتے جوآپ کے کیک کوکریمی اوربہترین ذائقہ دیں۔صرف ایک اضافی انڈے کے استعمال سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کے کیک میں حیران کن تبدیلی آتی ہے۔اس کا استعمال کیک موئسٹ رکھتا ہے۔
 
کیک مکس باکس میں آئل کااستعمال لکھاہوتاہے لیکن آپ کیک میں آئل کی جگہ اتنی ہی مقدارمیں پگھلاہوا مکھن استعمال کریں۔یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ کھانوں میں بہترین ذائقہ کاراز مکھن ہے۔کیک میں آئل کی جگہ مکھن کے استعمال سے آپ بہترین کیک بناسکتے ہیں۔یہ آپ کے کیک کے ٹیکسچر اور ذائقہ کوکئی گنابڑھاسکتاہے۔
 
بہترین کیک بنانے کاکوئی خاص اورپوشیدہ راز نہیں۔ اسکی تیاری میں آپ جوچاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔اپنے گھرمیں موجود گری دارمیوے،مصالحے جیسے دارچینی وغیرہ،چاکلیٹ ،بٹراسکاچ چپس،فروٹ ایکسٹریکٹ اورکیلے جوآپ کے کیک کوبہترین ذائقہ فراہم کرسکتے ہیں۔کیک کوبہتر بنانے کے لئے آپ اپنی پسند کے مطابق اس میں جوچاہیں شامل کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: