Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن :بائیو مکینک ٹیسٹ آج ہو گا

لندن: سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریزمیں عمدہ کارکردگی آل راونڈر کو نمبر ون پوزیشن پرتو لے آئی لیکن ساتھ ہی ساتھ پھر پرانی مشکل لے آئی۔ لندن کے لف برو بائیو مکینک لیب میں پاکستانی اسپنر محمد حفیظ کا آج بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہو گا۔ 12 ہائی اسپیڈ کیمروں کی مدد سے آف اسپنر کی گیندوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ کامیاب نہ ہونے کی صورت میں پروفیسر کو تیسری بار پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سری لنکا کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ہندوستانی امپائرز سندرم روی نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا۔اس میچ میں محمد حفیظ نے 8اوورز کرائے اور 39رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ اس سے قبل بھی ہندوستانی امپائر سندرم روی نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا جس کے بعد پروفیسر کو پابندی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ 

شیئر: